4 اگست 2014 - 15:34
طرابلس: ہوائی اڈے پر قبضے کی لڑائی، 22 ہلاک

طرابلس میں 22 افراد اُس وقت ہلاک ہوئے، جب ملیشیاؤں کے متحاب دھڑوں کے مابین دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کنٹرول کے حصول کے لیے لڑائی جاری رہی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کا کہنا ہے طرابلس میں 22 افراد اُس وقت ہلاک ہوئے، جب ملیشیاؤں کے متحاب دھڑوں کے مابین دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کنٹرول کے حصول کے لیے لڑائی جاری رہی۔

عبوری حکومت نے اموات میں اضافے کا یہ اعلان اتوار کے روز کیا، جب کہ ملیشیاؤں کے درمیان مصراطہ کےساحلی شہر اور زنتان شہر کے پہاڑی علاقوں میں ایک روز قبل شروع ہونے والی لڑائی جاری رہی۔  حکومت کا کہنا ہے کہ بھاری مسلحہ گروہوں نے شہری اہداف پر گولہ باری کی، جس اس جنگ و جدل کا تازہ شاخسانہ ہے، جس میں حالیہ ہفتوں کے دوران 200 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملیشیا کی گولہ باری کے سبب تیل کے آٹھ بڑے ڈپوؤں میں آگ لگ گئی، جس کے باعث دھویں کے شعلوں نےطرابلس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

.......

/169